Get Alerts

متحدہ عرب امارات میں 18 سالہ افراد کو مالی فیصلے کرنے کی اجازت

متحدہ عرب امارات میں 18 سالہ افراد کو مالی فیصلے کرنے کی اجازت

دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک نیا سول قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلے کر سکیں گے۔

اب سے قبل 20 سال کی عمر کو قانونی بلوغت سمجھا جاتا تھا، تاہم نئے قانون کے تحت 18 سال کے نوجوان معاہدے کرنے، قرض لینے اور جائیداد خریدنے کے حق دار ہوں گے۔

اس کے علاوہ، 15 سال کے نوجوان عدالت کی اجازت سے اپنے اثاثے خود سنبھال سکیں گے اور انہیں کاروبار رجسٹر کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو مزید خودمختار بنانے اور انہیں مالی فیصلوں میں آزاد کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
 
 

ٹیگز: