اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے آخری روز 399 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے آخری روز 399 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:   پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا اختتام  تیل اور سیمنٹ سمیت مختلف سیکٹرز میں اچھے مالیاتی نتائج کے اعلان کی امید کے بعد مثبت زون میں ہوا۔

سرمایہ مارکیٹ میں جمعہ کے روز ریکوری دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 399 پوائنٹس (0.9 فیصد) اضافے کے بعد 45 ہزار 222 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ ایک کروڑ 96 لاکھ شیئرز کمیونیکیشن سیکٹر میں خرید و فروخت ہوئے جس کے بعد بینکنگ سیکٹر میں ایک کروڑ 70 لاکھ اور انجینئرنگ میں ایک کروڑ 16 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

سینئر تجزیہ کار احسن محنتی کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں آئندہ ہفتے مالیاتی نتائج کی قیاس آرائیوں کے باعث ریکوری دیکھی گئی اور آٹو، تیل اور سیمنٹ کے شعبوں میں سرگرمی دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اسٹیل اور سیمنٹ کے شعبوں سے متعلق 6 ارب ڈالر کے منصوبوں کی منظوری نے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان میں اہم کردار ادا کیا۔

کاروباری سیشن کے اختتام تک تقریبا 7 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت تقریبا 5 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 236 کے بھاو میں اضافہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں