مافیا پھر سرگرم ہوگیا، چینی کی قیمت میں اضافہ

مافیا پھر سرگرم ہوگیا، چینی کی قیمت میں اضافہ
سورس: File

لاہور :  اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔دکانوں پر چینی 130 سے 135 روپے کلو تک بکنے لگی ۔

نیو نیوز کے مطابق چینی مافیا پھر سرگرم ہوگیا۔ 6100 روپے میں ملنے والا چینی کا تھیلا 6500 روپے کا ہو گیا۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے دام بڑھنے پر ریٹیل شاپس پر بھی ریٹ بڑھا دیے گئے۔ 

چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے۔چینی کی سرکاری قیمت 99 روپے مقرر ہے لیکن کوئی بھی سرکاری قیمت پر چینی فروخت نہیں کر رہا ۔ 

مصنف کے بارے میں