پشاور ،جرگے کے دوران فائرنگ، 4 بھائی جاں بحق ہوگئے

پشاور ،جرگے کے دوران فائرنگ، 4 بھائی جاں بحق ہوگئے

پشاور:پشاور رنگ روڈ کے قریب فائرنگ سے 4 بھائی جاں بحق  ہوگئے۔پشاورمیں رنگ روڈ کے قریب علاقے  دیر کالونی میں فائرنگ ہوئی جس سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے 2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جرگےکے دوران پیش آیا۔دو فریقین کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ۔


پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والےچاروں بھائی ہیں ۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔

مصنف کے بارے میں