لندن: سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی منر کو شکست دے کر ومبلڈن 2025 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
راؤنڈ آف 16 کے اس مقابلے میں عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود جوکووچ نے ابتدائی سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ 1-3 سے اپنے نام کیا۔
ایلکس ڈی منر نے پہلا سیٹ 1-6 سے جیتا، لیکن جوکووچ نے اگلے تینوں سیٹس 4-6، 4-6 اور 4-6 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔