Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا، ملکی معاشی و سیکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا، ملکی معاشی و سیکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اہمیت کے متعدد امور زیر غور آئیں گے۔ کابینہ کو داخلی امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق اور مختلف وزارتوں و ڈویژنز کی جانب سے ارسال کردہ اہم سمریوں کی منظوری بھی شامل ہے۔ کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزرا اور ارکان کو اجلاس کی دعوت اور وقت سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ٹیگز: