Get Alerts

سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ قم میں بھی ادا

سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ قم میں بھی ادا


تہران: سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران کے بعد مقدس شہر قم میں بھی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جہاں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

سابق سپریم لیڈر کا جسدِ خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم پہنچایا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر جمع ہو کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

ایرانی حکام کے مطابق جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا، جبکہ 9 جولائی کو مشہد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

ٹیگز: