Get Alerts

اللہ رکھا پیپسی کے انتقال پر بیٹا غمگین، والد کے ادھورے خواب یاد کر لیے

اللہ رکھا پیپسی کے انتقال پر بیٹا غمگین، والد کے ادھورے خواب یاد کر لیے

لاہور: معروف کامیڈین اور سٹیج فنکار اللہ رکھا پیپسی کے اچانک انتقال پر ان کے اہلِ خانہ غم میں مبتلا ہیں۔ ان کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والد کے انتقال اور ان کی زندگی سے جڑے خوابوں کا ذکر کیا۔

اللہ رکھا پیپسی کئی دہائیوں سے شوبز سے وابستہ تھے اور انہوں نے نامور کامیڈینز کے ساتھ کام کرکے اپنی منفرد پہچان بنائی۔ انہیں کامیڈین ببو برال نے "پیپسی" کا نام دیا تھا، جس کے بعد وہ اسی نام سے مشہور ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اللہ رکھا پیپسی  گذشتہ روز ایک شو کی ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ انہیں جناح ہسپتال لے جایا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ان کے بیٹے نے بتایا کہ والد نے ہماری پرورش تنہا کی کیونکہ  ہماری والدہ  کا ا انتقال ہو چکا تھا۔ اللہ رکھا پیپسی کی خواہش تھی کہ وہ اپنی بیٹیوں کے لیے ایک چھوٹا سا گھر بنائیں اور اپنے بیٹے کے لیے ایک مستقل روزگار کا انتظام کریں۔

اللہ رکھا پیپسی کے انتقال پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

ٹیگز: