Get Alerts

پاکستان لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کے لیے متحرک، 36 ماہ کے عبوری منصوبے پر غور

پاکستان لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کے لیے متحرک، 36 ماہ کے عبوری منصوبے پر غور

اسلام آباد: پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے لیبیا کے متحارب دھڑوں کے درمیان ثالثی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
 نمائندہ نیونیوز اسلام آباد ذیشان سید  کاکہنا ہے کہ   ذرائع کے مطابق پاکستان لیبیا کے مشرقی اور مغربی دھڑوں کو قریب لانے کے لیے متحرک ہے، جبکہ لیبیا کے دونوں فریقوں نے پاکستان سے ثالثی کی درخواست کی ہے۔ لیبیا میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے امریکا اور سعودی عرب بھی آگاہ ہیں اور اس عمل میں معاونت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیبیا کے اتحاد اور سیاسی استحکام کے لیے 36 ماہ پر مشتمل عبوری پاور شیئرنگ پلان زیر غور ہے، جسے کامیاب بنانے میں پاکستان فعال کردار ادا کرے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مقصد لیبیا میں سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کرنا اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے پائیدار حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ٹیگز: