Get Alerts

ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور ایران سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور ایران سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

استنبول:ترکیہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، فوجی تعاون، ایران اور دیگر اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان ان کے اچھے دوست ہیں اور ترکیہ کے ساتھ امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے ترک صدر کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ان کا احترام کیا جاتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ترکیہ کے درمیان تجارت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایف-35 طیاروں کے معاملے پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ایران کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ ترک صدر ایران کو بہتر طور پر جانتے ہیں اور اس معاملے پر ان کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوگی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر دی گئی ہے اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ترکیہ بھی نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔

نیٹو سے متعلق گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اتحاد نے ماضی میں انہیں مایوس کیا اور جب مدد کی ضرورت تھی تو نیٹو نے تعاون نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ یورپ کو روس سے تحفظ فراہم کیا ہے۔

روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کئی جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

ٹیگز: