Get Alerts

وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف کے عربی زبان میں نئے کھولے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مقبول سوشل میڈیا سائٹ کی انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ قواعد کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔

حکومت پاکستان نے گزشتہ روز عرب ممالک کے برادر عوام کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانے کے لیے عربی زبان میں وزیراعظم شہباز شریف کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا۔

https://twitter.com/abubakarumer/status/1533794043859283973
اس خبر کا اعلان ڈیجیٹل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے پیر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کیا۔تاہم ایک روز بعد ہی ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

API Response:

ٹیگز: