Get Alerts

مردان: گیس سلنڈر دھماکے سے دو منزلہ مکان زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

مردان: گیس سلنڈر دھماکے سے دو منزلہ مکان زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

مردان : خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ مردان کے علاقے ارم کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر گیس کے باعث دھماکہ ہوا، جس سے مکان مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو، فائر فائٹرز، اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور، اور اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد نے کی۔ ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے مسلسل 7 گھنٹے کی کارروائی کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ فواد، ان کی اہلیہ، 7 سالہ بیٹا ریان، 4 سالہ بیٹی عائزہ، 25 سالہ شاہ فہد، اور 8 سالہ طوبہ شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں 5 سالہ عائشہ اور 5 سالہ دعا شامل ہیں، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: