Get Alerts

وزیراعلیٰ مریم نواز کی صفائی مہم میں سختی، سڑکیں دھونے اور عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز کی صفائی مہم میں سختی، سڑکیں دھونے اور عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کی ہدایت

لاہور: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے آلائشیں فوری طور پر اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور خوشبو کے لیے عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب بھر میں صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس میں 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلیں شامل ہیں۔ صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کلین اپ آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ شہریوں کو آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ قربانی کے بعد صفائی میں سہولت ہو۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہے اور صفائی کے تمام انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صفائی کی نگرانی کی جائے۔

مریم نواز نے مزید کہا "گلیاں، محلے، چوک اور بازار صاف ستھرے اور خوشبودار نظر آنے چاہئیں، مجھے امید ہے کہ ادارے اس بار اپنی سابقہ کارکردگی سے بھی بہتر کام کر کے دکھائیں گے۔"

ٹیگز: