Get Alerts

طالبان کا جرمنی سے اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار، ڈی پورٹ کرنے والی پرواز منسوخ

طالبان کا جرمنی سے اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار، ڈی پورٹ کرنے والی پرواز منسوخ

برلن/کابل:افغانستان کی طالبان حکومت نے بین الاقوامی سطح پر خود کو تسلیم کروانے کے لیے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے جرمنی سے ڈی پورٹ کیے جانے والے اپنے ہی شہریوں کو واپس لینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ طالبان رجیم کے اس عدم تعاون کے باعث جرمنی سے افغان شہریوں کو واپس لانے والی طے شدہ پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔


جرمن نیوز ایجنسی 'ڈی پی اے' کے مطابق، جرمن حکام کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی تیاریاں مکمل تھیں، تاہم کابل انتظامیہ کے تعاون نہ کرنے پر پرواز کو مجبوراََ منسوخ کرنا پڑا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کا یہ اقدام دنیا سے خود کو منوانے کی ایک نئی چال ہے۔ طالبان کی اصل دلچسپی اس وقت جرمنی میں موجود افغان سفارتی مشنز کا کنٹرول حاصل کرنا اور وہاں اپنے پسندیدہ نمائندے اور سفارت کار مقرر کرنا ہے۔

کابل حکومت اس معاملے کو جرمن حکومت پر دباؤ بڑھانے اور سفارتی تسلیمیت حاصل کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

ٹیگز: