Get Alerts

بجٹ 2026-27: وزیراعظم کی زیرِصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس کل ہوگا، وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے

بجٹ 2026-27: وزیراعظم کی زیرِصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس کل ہوگا، وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس کل دوپہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے ارکان شرکت کریں گے۔
نمائندہ نیونیوزاسلام آبادجاوید نور  کے مطابق   آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔نئے مالی سال کے اہم معاشی و سماجی اہداف اور پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ کا تعین کیا جائے گا۔
رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ اور میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ رپورٹ پیش ہوگی۔ یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک CDWP اور ایکنک (ECNEC) سے منظور شدہ سکیموں کی پیش رفت رپورٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کونسل کو ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی پریزینٹیشن دیں گے۔

ٹیگز: