بصارت کو محفوظ رکھنے کیلئے ہری سبزیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے

بصارت کو محفوظ رکھنے کیلئے ہری سبزیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے

نیویارک: نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بصارت کو محفوظ رکھنے کے لیے ہری سبزیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول میں واقع برگھم اینڈ وومن ہاسپٹل کے سائنسدانوں نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ ہری سبزیوں میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی چھیننے والے لاعلاج مرض اوپن اینگل گلوکوما کے خدشے کو 30 فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔ اس مرض میں آنکھوں کی عصبی رگوں میں مائع بھرنے سے مریض نابینا ہو جاتا ہے۔

اس کے اکثر مریض 60 سال سے زیادہ عمر تک پہنچنے پر بینائی کھو دیتے ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ سبز پتوں والی سبزیاں جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر اور آنکھوں کی بصارت بحال رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔