پاکستان نے بھارت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی منظوری دیدی

پاکستان نے بھارت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی منظوری دیدی
کیپشن: foriegn office pakistan india prisoners exchange پاکستان دفتر خارجہ بھارت قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی منظوری دیدی ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خواتین ، نفسیاتی مسائل کا شکار قیدیوں ، بزرگوں کو ترجیح دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی منظوری دے دی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان خواتین ، نفسیاتی مسائل کا شکار اور بزرگ قیدیوں کے تبادلے کو ترجیح دی جائے گی ، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے طبی ماہرین ایک دوسرے ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

طبی ماہرین اپنے قیدیوں کے طبی معائنے کو یقینی بنائیں گے جس کے بعد ان کی رہائی کیلئے ناموں کی فہرست تیار کی جائے گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کیساتھ ایل او سی پر کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کی بھی خواہش کا اظہار کیا گیا ، اب دیکھنا ہے کہ بھارت کا اس پر کیا جواب آتا ہے۔