گھوٹکی: کچرے کے ڈبے میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، بچہ جاں بحق ،3 زخمی

گھوٹکی: کچرے کے ڈبے میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، بچہ جاں بحق ،3 زخمی
کیپشن: گھوٹکی: کچرے کے ڈبے میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، بچہ جاں بحق ،3 زخمی
سورس: فائل فوٹو

گھوٹکی: گھوٹکی  کی تحصیل اوباڑو میں   ڈی ایس پی دفتر کے سامنے   دھماکے میں زخمی ہونے والا بچہ دم  توڑ گیا ۔3 بچے زیر علاج  ہیں  ہیں۔  پولیس   کا کہنا ہے ،  کچرے میں پڑے ڈبے میں موجود آتشگیر مادہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

  زخمی بچوں کو تحصیل  اسپتال لے جایا  گیا جہاں  ڈاکٹر موجود نہیں تھا ،،   ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر    لوگ مشتعل ہوگئے، اسپتال  میں توڑ پھوڑ کی۔

اے ایس پی کے مطابق کچرے پر پڑے ڈبے میں آتشگیر مادہ تھا جو پھٹ گیا۔دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا ہے۔واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ کی جگہ کو سیل کر دیا گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے.۔