Get Alerts

عمران خان سے جو ہو رہا ہے ،وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز

عمران خان سے جو ہو رہا ہے ،وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز

لاہور:تحریک عدم اعتماد پر بالآخر مریم نوازنے بھی خاموشی توڑ دی ،اپنے ٹوئٹ میں کہا عمران خان سے جو ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں ،کرسی اور طاقت کا غلط استعمال کرنے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کرسی اور طاقت کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے ، ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں لگے ہیں،اپنے مخالف اور دشمن کو بھی۔ صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا۔طاقت کا رعب نہیں جمایا، دھمکیاں نہیں دیں، تمسخر نہیں اڑایا۔کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔

مریم  نواز نے کہا  عمران خان کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے،تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا ،جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بعد مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں ۔

ٹیگز: