تین بڑوں کی بڑی بیٹھک ،کونسا اہم فیصلہ ہوا ؟

Asif Zardari, Fazal ur Rehman, Shahbaz Sharif, PDM

اسلام آباد:زرداری ہاؤ س میں  ہونے والی تین بڑوں کی اہم بیٹھک میں کونسے اہم فیصلے ہوئے ،ابتدائی خبر سامنے آگئی ،زرداری ہائوس اسلام آباد میں تین گھنٹے سے زائد طویل ملاقات کے بعد رہنما زرداری ہائوس سے واپس چلے گئے ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنمائوں کی ملاقات کے بعد اکرم درانی کا کہنا ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک بہت جلد آئے گی ،صحافی کے سوال پر تحریک وزیر اعظم کیخلاف آئیگی یا پہلے سپیکر کیخلاف ،اکرم درانی نے جواب دیتے ہوئے کہا یہ پرسوں آپ کو معلوم ہو جائے گا ۔

اکرم درانی نے کہا ہمارے چہرے آپ کو فریش نظر آ رہے ہیں بس یہ ہی کافی ہے ،اپوزیشن میں کوئی ڈیڈ لائن نہیں، نمبر گیم پوری ہے،تمام اپوزیشن جماعتیں ایک صفحہ پر ہیں۔