اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

 اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی :اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔پی ایس ایل سیزن 9  کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے  دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے  بیٹنگ کرتےہوئے کولن منرو نے9، ایلیکس ہیلز18، آغاسلمان 33،شاداب خان 34، اعظم خان 9، حیدرعلی26، فہیم اشرف12 رنزبناسکے۔کراچی کنگز کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  میرحمزہ نے تین ، بلیسنگ موذربانی نے ایک، زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔
 اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 29، ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 جبکہ کپتان شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔ حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ایونٹ کے گزشتہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں