متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنا قابل جرم

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنا قابل جرم

دبئی : اماراتی حکومت نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے افراد کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں ایک اسکول کے لڑکے لڑکیوں کو ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔  

اس ویڈیو پر متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف کی جانب سے فوری اور سخت ردعمل دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوشن ادارے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جنرل ڈاکٹر حماد سیف نے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر والدین کو خاص کر خصوصی پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں غیر اخلاقی مواد ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے باز رکھیں۔ بصورت دیگر ریاستی ادارے حرکت میں آتے ہوئے سکٹ کاروائی کریں گے۔