Get Alerts

آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ایک با رپھر شدید گرمی کی پیشگوئی

 آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ایک با رپھر شدید گرمی کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ایک با رپھر شدید گرمی کی پیشگوئی  کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا کے زائد دباؤ کے باعث اگلے ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیز ی سے اضافے کا خدشہ ہے۔ 


محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر  پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، کراچی   میں بھی موسم گرم ہی رہے گا ۔

ٹیگز: