Get Alerts

پاکستان کی سلامتی کے لیے فوری اقدام: وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

پاکستان کی سلامتی کے لیے فوری اقدام: وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی کے بعد ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق، اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام، وفاقی وزرا، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں قومی سلامتی، دفاعی حکمت عملی، اور ممکنہ جوابی اقدامات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس کے بعد وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

ٹیگز: