Get Alerts

بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی کا اعلان

بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی کا اعلان

لاہور :  بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی سی بی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ مقررہ وقت پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق میچ کا ٹاس شام 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، جبکہ میچ رات 8 بجے شروع کیا جائے گا۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے باقی تمام میچز میں بھی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر شہروں پر حملہ کیا، جس میں کوٹلی، مظفر آباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں دو بچوں سمیت 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ دو مساجد بھی تباہ ہوئیں۔

تاہم پاک فوج نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی فوج کے تین رافیل، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا، ساتھ ہی بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ شدید جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کر لی۔

ٹیگز: