Get Alerts

پی ایس ایل 10: گرمی کی شدت کے باعث ملتان میں شیڈول میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

پی ایس ایل 10: گرمی کی شدت کے باعث ملتان میں شیڈول میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے دوران ملتان میں شیڈول دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملتان میں گرمی کی شدت کے باعث کیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور شائقین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یکم مئی اور 10 مئی کو دن کے اوقات میں ہونے والے میچز کو تبدیل کرکے رات کے اوقات میں کروانے پر غور جاری ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت، یکم مئی کو ہونے والا میچ، جس میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے، اب 6 مئی کو منعقد کرانے کا امکان ہے۔

اسی طرح، 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کو 11 مئی کو کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل کے کچھ میچز کو ملتان سے لاہور منتقل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی تھی، تاہم وینیو کی تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ممکن ہے صرف ایک میچ کو ری شیڈول کیا جائے، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت مکمل ہو چکی ہے اور جلد ہی حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹیگز: