اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل رابطے اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے سفارت کاری اور خطے میں تعمیری تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔