شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات

شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی ۔ملاقات میں سیاسی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچے جہاں ان کی زیر صدارت مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی پنجاب ہاؤس پہنچے اور اجلاس میں شرکت کی۔ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو حکومتی معاملات پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر نئی حلقہ بندیوں اور آئینی ترمیم کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔دریں اثناء شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پارٹی امور اور عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ احتساب عدالت میں سماعت پر بھی مشاورت کی گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد روانگی سے قبل مانچسٹر ایئر پورٹ پر گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ تمام جماعتیں وقت پر انتخابات کے لئے متفق ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا الیکشن کمیشن نے کہا ہے نئی حلقہ بندی کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے۔