Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز کو دوپہر 12 بجے تک ہڑتال ختم کرنے کا حکم

 لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز کو دوپہر 12 بجے تک ہڑتال ختم کرنے کا حکم
کیپشن: وکیل ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہم عدالتی حکم پر عمل کریں گے اور آج ہی ہڑتال ختم کر دینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو دوپہر 12 بجے تک ہڑتال ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تحریری طور پر ینگ ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرنے کی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف سماعت ہوئی۔ وکیل ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہم عدالتی حکم پر عمل کریں گے اور آج ہی ہڑتال ختم کر دینگے۔ جسٹس جواد حسن نے کہا آج ہی تحریری حکم جاری کریں گے اور اونچی آواز میں ہمیشہ بزدل بولتے ہیں۔ قانون کی بات کرتا ہوں اور قانون پر عمل کرواؤں گا۔ وکیل ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہم عدالت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عدالت نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا کہ ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام کے ساتھ ورکشاپ کریں۔