ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے، جوبائیڈن امریکا کے صدر منتخب

ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے، جوبائیڈن امریکا کے صدر منتخب

واشنگٹن: بائیڈن کی کامیابی نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے آؤٹ کر دیا۔ جو بائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہو گئے۔ امریکی صدارتی انتخاب کا نتیجہ آ گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن امریکا کے چھیالیسویں صدر منتخب ہو گئے۔ امریکا کی تاریخ میں جوبائیڈن سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر ہیں جنہوں نے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ 

سی این این کے مطابق جو بائیڈن نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔ پینسلوینیا میں بھی جوبائیڈن مخالف امیدوار اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے نکل گئے ہیں۔

bc54fbfe5c39eadea79e2c27d8dfca22

خیال رہے کہ امریکی صدر بننے کیلئے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 284 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ابھی مزید 5 ریاستوں میں ووٹو کی گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

جوبائیڈن 20 جنوری 2021 سے چھیالیسویں امریکی صدر کے طور پر عہدے پر براجمان ہو جائیں گے۔ 77 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق نائب صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ وہ انتخاب جیت جائیں گے لیکن ابھی اپنی فتح کا اعلان نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے صدر کے طور پر حکومت کروں گا اور ہماری فتح کے بعد کوئی ریاست سرخ یا نیلی نہیں ہو گی بلکہ صرف ریاست ہائے متحدہ امریکا ہی ہو گا۔