ورلڈ کپ: آج آسٹریلیا اور افغانستان کا اہم ٹاکرا

ورلڈ کپ: آج آسٹریلیا اور افغانستان کا اہم ٹاکرا
سورس: File

ممبئی: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم مقابلہ ہو گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 39 واں میچ آسٹریلیااورافغانستان کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے ممبئی میں وانکھیڈے اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔   

2ea5556482efa066542db39c2fd0cb2b

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں  آسٹریلیا نے اب تک  7میچز  میں سے5میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر10پوائنٹس کے ساتھ  تیسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 7 میچز میں سے 4میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرچھٹے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا ون ڈے سیریز  میں افغانستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں دو بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور دونوں موقعوں پر آسٹریلیا نے قائل کرنے والی جیت حاصل کی ہے۔

افغانستان کی جیت پاکستان  کے لئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی صورتحال خراب کردے گی۔  دوسری جانب اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔  اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی علامات رہی ہیں، امید ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوجاؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سچن ٹنڈولکر وانکھیڈے اسٹیڈیم آئے اور دو گھنٹے افغانستان ٹیم کے ساتھ گزارے، وہ ایک ایک کرکے افغان کھلاڑیوں کو سمجھاتے رہے، انہیں افغانستان کی ٹیم انتظامیہ نے خاص طور پر مدعو کیا تھا۔ 

ممکنہ پلیئنگ الیون

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خیل (وکٹ)، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق/نور احمد، فضل الحق فاروقی

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ/مارنس لیبوشگن، جوش انگلیس (وکٹ)، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

مصنف کے بارے میں