Get Alerts

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور جوڑی، کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکار وکی کوشل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

وکی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔" اداکار نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ بھی بتائی، جو 7 نومبر 2025 تھی۔

وکی کی اس خوشخبری کے بعد بالی ووڈ کے ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد اور ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔ کترینہ کی حاملہ ہونے کی خبریں 2022 اور 2023 میں بھی گردش کرتی رہی تھیں، تاہم ان خبروں کی تردید کترینہ کے قریبی ذرائع نے کی تھی۔

کترینہ اور وکی کوشل نے 15 ستمبر 2025 کو انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اور ان کے دل خوشی اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: