چچا ضرور ہوں مگر امام الحق کو صلاحیت پر منتخب کیا گیا، انضمام

چچا ضرور ہوں مگر امام الحق کو صلاحیت پر منتخب کیا گیا، انضمام

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں کہ امام الحق کا چچا ضرور ہوں مگر ان کو صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے۔ فواد عالم کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے کہا کہ پلیئر کو صرف زیادہ رنز بنانے پر نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور تکنیک کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کو منتخب کرنا ہو تو سلیکٹرز کی ضرورت نہیں۔ ہر منتخب کھلاڑی کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بننے والے پاکستانی کھلاڑی آج لاہور سے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔ کھلاڑیوں میں کرکٹرز محمد حفیظ، احمد شہزاد، فخر زمان ، شاداب خان، جنید خان، عماد وسیم، رومان رئیس، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں جبکہ شعیب ملک پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں