نواز شریف کا ختم نبوت کے معاملہ پر سخت نوٹس

نواز شریف کا ختم نبوت کے معاملہ پر سخت نوٹس

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حلف میں ترمیم پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے نو متخب صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے  انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حلف میں ترمیم پر خوب ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہکاغذات نامزدگی فارم میں ختم نبوت کے حلف کی تبدیلی کا ذمہ دار کون ہے کس کے کہنے پر ایسا کیاگیا؟

معاملے کی تحقیقات کیلئے نواز شریف نے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے،ابتدائی ڈرافٹ کہاں سے بنااور کس نے بنایا، رپورٹ نواز شریف کو پیش کی جائے گی ۔نواز شریف تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کریں گے ۔

یاد رہے کہ انتخابی اصلاحات بل  میں ےترمیم کے دوران2017 میں ختم نبوت کے حلف میں ترمیم بھی کی گئی تھی جسے بعد میں اس کی ابتدائی حالت میں  دوبارہ منظور کر لیا گیا ہے ۔