معروف اداکارہ شوٹنگ کے دوران گر کرزخمی

معروف اداکارہ شوٹنگ کے دوران گر کرزخمی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں ۔ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور ڈاکٹروں نے اداکارہ کو ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دے ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ نشرت بھروچا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کرزخمی ہوگئی ہیں ۔ نشرت بھروچا فلم  میں بارش کے دوران گانے کی عسکبندی کروارہی تھیں ۔ شوٹنگ کے دوران نشرت بھروچا کا پاؤں پھسلا اور وہ فرش پر آن گریں جس کے بعد ان کے پاؤں میں موچ آگئی ۔

حادثے کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور اداکارہ کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے چیک اپ کے بعد کہا کہ نشرت بھروچا کو موچ آئی ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ دن چلنے پھرنے میں تکلیف محسوس کریں گی ۔

ڈاکٹروں نےاداکارہ کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ۔

واضح رہے کہ اداکارہ نشرت بھروچا پیار کا پنچ نامہ ، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی اور ڈریم گرل جیسی مشہور  بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر  دکھا چکی ہیں ۔