کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کمی ہوئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں آج 171 روپے کمی ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر 10 گرام سونے کی قیمت 98 ہزار 937 روپے رہی۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا تھا۔ صرافہ بازار میں سونے کا لین دین ایک لاکھ 15 ہزار600 روپے کے حساب سے ہوا تھا۔