عمران خان چور ہے اس لیے ملک میں مہنگائی ہے: مریم اورنگزیب

عمران خان چور ہے اس لیے ملک میں مہنگائی ہے: مریم اورنگزیب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور وزیراعظم اور اس کے چور ساتھیوں کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت ای وی ایم کے ذریعے آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  وزیراعظم عمران خان کے اجلاس سے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ  عوام کو اصل صورتحال بتائیں کہ وزیرعظم چور ہے اِس لئے  ملک میں تاریخی مہنگائی ہوئی .

انہوں نے کہا کہ ڈالر ،آٹا ، چینی ، پٹرول ، ایل این جی ،بجلی اور دوائی مہنگی ہوئی ۔ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ چور وزیراعظم نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو این آر او دیا ۔ عوام کا یہ پیغام عمران صاحب کو پہنچائیں کہ وزیراعظم چور ہے ۔ اس لئے آئندہ الیکشن میں انہیں عوام کا ووٹ نہیں ملے گا۔