Get Alerts

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صنم جاوید کے مبینہ اغوا پر ایف آئی آر درج

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صنم جاوید کے مبینہ اغوا پر ایف آئی آر درج

پشاور  : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے واقعے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق یہ ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر کے درخواست پر تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اغوا میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی اور صوبائی حکومت صنم جاوید کو مکمل انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ صنم جاوید کو پشاور کی مصروف ترین شاہراہ  سے اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ صوبے میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو محض نعروں تک محدود نہیں رکھا جا رہا بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: