Get Alerts

روزانہ سیڑھیاں چڑھنے کے حیران کن فوائد ، دل کے دورے، فالج اور موٹاپے سے بچیں

روزانہ سیڑھیاں چڑھنے کے حیران کن فوائد ، دل کے دورے، فالج اور موٹاپے سے بچیں

لاہور: اگر آپ روز دفتر یا گھر میں سیڑھیاں چڑھتے ہیں تو یہ خوشخبری آپ کے لیے ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کی یہ سادہ عادت نہ صرف آپ کو فٹ رکھتی ہے بلکہ جان لیوا بیماریوں جیسے دل کا دورہ، فالج اور ہائی بلڈ پریشر سے بچاتی ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہفتے میں صرف 30 منٹ سیڑھیاں چڑھنے سے دل اور پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں، دورانِ خون بہتر ہوتا ہے اور امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیڑھیاں چڑھنا کیلوریز جلانے کا نہایت سستا اور مؤثر طریقہ ہے۔ اس مشق سے:

ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں
ران، پنڈلیاں اور کولہے متحرک رہتے ہیں
پیٹ اور کمر کے مسلز بھی درست حالت میں رہتے ہیں
یہ عادت کمر درد میں بھی فائدہ دیتی ہے اور جسمانی توازن بہتر بناتی ہے، جس سے عمر بڑھنے کے باوجود چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا نہیں ہوتا۔

روزانہ سیڑھیاں چڑھنے سے ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی قوت بہتر ہوتی ہے۔ یہ عمل قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے، جس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ محض جسمانی ورزش نہیں، بلکہ ایک ذہنی تھراپی بھی ہے۔ سیڑھیاں چڑھنے سے مثبت ہارمونز خارج ہوتے ہیں، موڈ بہتر ہوتا ہے اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے والوں کی عمر عام افراد سے زیادہ ہوتی ہے اور وہ زندگی کے خوشگوار سال بیماریوں سے بچ کر گزارتے ہیں۔

تو اگلی بار لفٹ لینے سے پہلے سوچیں، سیڑھیاں آپ کو صرف منزل تک نہیں لے جاتیں، بلکہ ایک صحت مند اور لمبی زندگی کی طرف بھی لے جاتی ہیں۔

ٹیگز: