Get Alerts

اسرائیلی فورسز نے  سابق سینیٹر  مشتاق احمد کورہا کردیا

 اسرائیلی فورسز نے  سابق سینیٹر  مشتاق احمد کورہا کردیا

اسلام آباد :  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد اس وقت عمان میں پاکستان کے سفارتخانے میں محفوظ اور صحت مند ہیں، جہاں انہیں سفارتخانہ ان کی خواہشات اور سہولت کے مطابق وطن واپسی کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملے میں فعال کردار ادا کیا اور وزارت خارجہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد صمود فلوٹیلا کے اس قافلے میں شامل تھے جو غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ٹیگز: