Get Alerts

پنجاب کی ترقی پر تنقید کرنے والے اپٌنے صوبوں کی بدحالی پر قابو پانے سے قاصر ہیں:وزیراعلیٰ مریم نواز

 پنجاب کی ترقی پر تنقید کرنے والے اپٌنے صوبوں کی بدحالی پر قابو پانے سے قاصر ہیں:وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی بات کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ نہ کریں تو پھر کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی سے تنقید کرنے والے دوسرے صوبوں کی بدحالی پر قابو پانے سے قاصر ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھی پنجاب کی طرح صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہیں۔ جہاں تک محرومیوں کا تعلق ہے تو وہ لوگوں سے اپنے صوبوں کے حکمرانوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوگی پنکی کے دور میں پنجاب کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر تھے، جبکہ آج وزیراعظم بھی پنجاب میں ہونے والے کاموں کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ نواز شریف اور شہباز شریف سے سیکھا ہے۔

مریم نواز کے مطابق پنجاب کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ان کا مقصد ہے اور وہ ہر فورم پر پنجاب کے حقوق کا دفاع کریں گی۔

ٹیگز: