Get Alerts

پنجاب حکومت کا دو لاکھ واٹر میٹرز کی خریداری کا فیصلہ، فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جائے گی

پنجاب حکومت کا دو لاکھ واٹر میٹرز کی خریداری کا فیصلہ، فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جائے گی

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دو لاکھ واٹر میٹرز کی خریداری کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں واسا نے واٹر میٹرز کی تنصیب کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق، کنسلٹنٹ آٹومیٹک واٹر میٹرز کے ذریعے بلنگ، ریڈنگ، اور ڈیٹا مینجمنٹ کے جدید نظام پر مشتمل ایک جامع رپورٹ فراہم کرے گا، جو مستقبل میں شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ڈی ایم ڈی انجنیئرنگ اعجاز رسول نے اس سلسلے میں فزیبلٹی اسٹڈی کی ابتدائی دستاویزات تیار کر لی ہیں، جنہیں جلد حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنا، بلنگ کے نظام میں شفافیت لانا اور صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: