اسلام آباد: دنیا بھر میں ہر روز اربوں موبائل ایپلیکیشنز صارفین کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر پاکستان نے 2024 میں 3.56 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کر کے عالمی سطح پر نواں مقام حاصل کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2022 میں بھی 3.5 ارب ایپ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ یہی درجہ حاصل کیا تھا، جو ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اب ایک ابھرتی ہوئی موبائل ایپ مارکیٹ کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں ایپ ڈاؤن لوڈز میں 35 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجوہات میں اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی دستیابی اور انٹرنیٹ کی بہتر رسائی شامل ہیں۔
عالمی درجہ بندی کے مطابق چین سب سے زیادہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والا ملک ہے، جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل اور انڈونیشیا بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد، بڑھتی ہوئی فری لانسنگ، اور آن لائن خدمات کے رجحان کی وجہ سے آنے والے سالوں میں ایپ ڈاؤن لوڈز کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو پاکستان جلد ہی دنیا کی بڑی ڈیجیٹل معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے۔
???? مختصر سر