قاہرہ :قاہرہ میں جاری مذاکرات کے دوران حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنی شرائط پیش کر دیں۔
حماس کے رہنما فوزی برھوم نے کہا کہ تنظیم ایسا معاہدہ چاہتی ہے جو فلسطینی عوام کی خواہشات کا عکاس ہو۔ ان کی جانب سے پیش کی گئی شرائط میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا، انسانی امداد کی آزادانہ رسائی، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، قیدیوں کا منصفانہ تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہیں۔
فوزی برھوم نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔