معروف پاکستانی فاسٹ باؤلر رومان رئیس کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی

معروف پاکستانی فاسٹ باؤلر رومان رئیس کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی

کراچی: معروف پاکستانی فاسٹ باؤلر رومان رئیس گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اوران کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوزمنظر عام پر آگئی ہیں۔

رومان رئیس کی شادی کی تقریب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں انجام پائی۔شادی کی تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی شرکت کی۔

شادی بہت دھوم دھام سے انجام پائی اور رمان رئیس کے عزیز و اقارب نے ان کی نئی زندگی کے آغاز پر بہت مبارکبادبھی دی۔یاد رہےفاسٹ باؤلر رومان رئیس "دو" ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے پاکستان سوپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔