خواجہ سرا دلہن بن کر پورے گھر کا صفایا کرکے فرار

خواجہ سرا دلہن بن کر پورے گھر کا صفایا کرکے فرار

چنیوٹ:  دھلو والی میں خواجہ سرا دلہن بن کر پورے گھر کا ہی صفایا کرکے فرار ہوگیا مقامی پولیس کے مطابق محمد گلزار بے اولاد ہونے کی وجہ سے دوسری شادی کا خواہاں تھا لیکن اس خواہش میں وہ دھوکے بازوں کے ہتھے چڑھ گیا اس دورانفراڈیوں نے دھوکے سے دلہا کی شادی سونیا نامی خواجہ سرا سے کرا دی جس کے لیے جعلی نکاح نامہ بھی بنوادیا گیا۔نکاح نامے پر خواجہ سرا سونیا کو لڑکی ظاہر کیا گیا اور عمر 28 سال بتائی گئی تھی .گلزار کے دوستوں نے اسے خوشاب کی سونیا نامی لڑکی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض شادی کرانے کا جھانسا دیا۔ گلزار نے پیسے ادا کردیے اور خوشی خوشی شادی کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔ گلزار بارات لے کر خوشاب گیا اور شادی کرکے خوشی خوشی واپس آیا مگر اس کی ساری خوشی اس وقت غارت ہوگئی جب اسے سونیا کی اصل حقیقت کا علم ہوا۔ گلزار کو اس وقت اور زیادہ دھچکا لگا جب وہ صبح سو کر اٹھا تو گھر کا قیمتی سامان غائب تھا اور سونیا نامی خواجہ سرا راتوں رات گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر رفو چکر ہوچکا تھا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ گلزار کے دوستوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ۔