ٹرمپ انتظامیہ نے ہم سے دھوکا کیا، تارکین وطن

ٹرمپ انتظامیہ نے ہم سے دھوکا کیا، تارکین وطن

واشنگٹن: امریکہ میں مقیم تارکین وطن نے کہاہے کہ ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈہوڈ  ارائیول پروگرام ختم کر کے ٹرمپ انتظامیہ نے ہم سے دھوکا  کیا.

امریکی ٹی وی سے بات چیت میں یونیورسٹی آف وایومنگ میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کرنے والے 27 سالہ خوزے ریواس نے کہاکہ ہم دل، دماغ اور روح سے امریکی ہیں۔ بس ہمارے پاس ایسا پرچہ نہیں ہے، جس پر لکھا ہو کہ ہم امریکی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اورامریکہ کو تباہ ہونے سے بچائے،ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈہوڈ ارائیول پروگرام کے خاتمے کے اعلان کو متاثرہ تارکین وطن دھوکا دینے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

اس پروگرام کے خاتمے کے حامی سابق صدر باراک اوباما کے اس پروگرام کو انتظامی طاقت کا غیرآئینی استعمال قرار دیتے آئے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ پر نکتہ چینوں کا موقف ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے مستقبل سے متعلق کسی فیصلے کا اختیار ملکی پارلیمان کو ہے اور کسی صدر کو انتظامی اختیارات کا استعمال کر کے ایسا کوئی پروگرام مرتب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں