Get Alerts

بھاتی کرکٹر آرپی سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بھاتی کرکٹر آرپی سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

نئی دہلی:سابق بھارتی آرپی سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرپی سنگھ کو 2005ء سے 2011ءکے دوران 14 ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

آرپی سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز  کی بات تھی اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، میرے لئے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا اور بلاشبہ مجھے اعلان کرتے ہوئے مایوسی بھی ہو رہی ہے۔

لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب کرکٹ سے کنارہ کشی کا یہ صحیح وقت ہے، کیریئر کے دوران فیملی، مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کے تعاون پر ان کا بہت مشکور ہوں۔