سعودی عرب میں 419 نئی فیکٹریوں کو لائسنس جاری

سعودی عرب میں 419 نئی فیکٹریوں کو لائسنس جاری

ریاض: سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے 14ارب ریال سے زیادہ لاگت کی 419 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کر دیئے۔ان سے 24ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔نئی فیکٹریوں کا تعلق صنعت کے مختلف شعبوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں  نئی فیکٹریوں پر 14.3ارب ریال لاگت آئے گی اور 24ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے۔معدنیات کی فیکٹریوں کیلئے 67لائسنس جاری کئے گئے ان کی مجموعی لاگت 948ملین ریال ہو گی۔خوراک مصنوعات تیار کرنیوالی فیکٹریوں کیلئے 65لائسنس جاری ہوئے۔

ان پر 1.8ارب ریال لاگت آئے گی 2018ء کے اختتام پر سعودی عرب میں لائسنس یافتہ فیکٹریوں کی مجموعی تعداد 8442تک پہنچ گئی۔ ان فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد6لاکھ15ہزار ہے۔نئی فیکٹریوں کا عملہ اس میں شامل نہیں