ٹی ٹوئنٹی:ملینگا کا 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ

ٹی ٹوئنٹی:ملینگا کا 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ
کیپشن: image by Cricinfo

کینڈی : سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، انہوں نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے ہیں۔

رائٹ آرم فاسٹ بولر نے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنایا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کینڈی میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کہیں کا نہ چھوڑا، اپنے ایک ہی اوور میں چار بولوں پر لگا تار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس کے ساتھ ہی وہ ہیٹ ٹرک کرکے اور مسلسل چار وکٹیں حاصل کرکے دنیائے کرکٹ کے پہلے بہترین باؤلر بن گئے۔ ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سو بلے بازوں کا شکار کرنے والے پہلے بولر بھی قرار پائے۔

یاد رہے اس سے قبل اسی سیریز میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔

واضح رہے کہ لیستھ ملنگا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے ٹی ٹوینٹی کیریئر کا آغاز 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

ملنگا اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے 30 ٹیسٹ میچز میں 101، 226 ون ڈے میچز میں 226 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے , اس سے قبل ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، بوم بوم نے ٹی ٹوینٹی میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔